Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ:اکستان کے سید عماد علی نے جیت لیا

پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ اپنی نام کرلی، وہ دوسری مرتبہ ویسپا ورلڈ یوتھ چیمپیئن بنے ہیں، انہوں نے فائنلز میں تیرہ میں سے نو گیمز میں حریفوں کو چت کیا۔
سید عماد نے دو مرتبہ ویسپا یوتھ کپ اور ایک مرتبہ جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی، اس فتح کے ساتھ ہی سید عماد علی پاکستان کے سب سے کامیاب اسکریبل کھلاڑی بنے، وہ اب تک تین عالمی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔
پاکستان کے حشام ہادی خان 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ اسکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔
کورونا وباء کی وجہ سے عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے مقابلے آن لائن ہوئے، پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورچوئل چیمپیئن شپ کی میزبانی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button