” کھیلتا پنجاب ” ملتان ڈویژن مقابلوں کے سلسلے ریسلنگ ایونٹ مکمل ہو گیا
یوتھ افیئرز و سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری” کھیلتا پنجاب ” ملتان ڈویژن مقابلوں کے سلسلے ریسلنگ ایونٹ مکمل ہو گیا۔ سپورٹس کمپلیکس یوتھ ہاسٹل میں منعقدہ ایونٹ کے مہمان خصوصی رستم پاک و ہند حامد ملتانی تھے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ بھی موقع پر موجود تھے۔
انفرادی مقابلوں کے نتائج کے مطابق 57 کلوگرام کیٹیگری میں محمد معین اول۔ ہارون دوم رہے۔ 61 کے جی میں مزمل نے پہلی اور علی حیدر نے دوسری پوزیشن پائی۔ 65 کے جی میں عبد الوہاب اول اور عبدالرحیم دوم رہے۔
70 کے جی میں کاشف اور زاہد نے بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ 74 کے جی میں شعیب نے پہلی اور معظم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
86 کے جی میں رضوان اول اور شاہزیب دوم رہے۔ 92 کے جی میں شاہد رانجھا پہلے اور طاہر دوسرے نمبر پر آئے ۔
79 کلوگرام میں حمزہ اور 97 کے جی میں عبد السمیع کو بلا مقابلہ فاتح قرار دیا گیا۔