Breaking NewsEducationتازہ ترین

سس میں سکولوں کی جانب سے 21 فیصد بچوں کا اندراج غلط ہونے کا انکشاف

سس میں سکولوں کی جانب سے 21 فیصد بچوں کا اندراج غلط ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث بچوں کا ریکارڈ چیک کرنے میں محکمہ کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھرکے سکولوں میں داخل لاکھوں بچوں کا ریکارڈ ہی غلط نکلا، سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سکولوں کی جانب سے 21 فیصد بچوں کا اندراج غلط کیا گیا، 3 فیصد بچوں کے (ب) فارم کے نمبر کا اندراج درست نہیں ، جبکہ 18 فیصد بچوں کے والدین کا بچوں کیساتھ غلط رشتہ تحریر کیا گیا ۔

مذکورہ نتائج 25 ہزار بچوں کی نادرا سے تصدیق کرانے پر حاصل ہوئے ہیں, تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو 10 روز میں بچوں کاریکارڈ درست کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں