Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کا 7واں کانووکیشن کل 22 دسمبر کو منعقد ہوگا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کا ساتواں کانووکیشن کل 22 دسمبر کو منعقد ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کریں گی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ چانسلر گورنر سردار سلیم حیدر بھی شرکت کریں گے۔
کانووکیشن کی تیاریاں جاری ہیں، رواں برس دو ہزار 262 طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، آج کانووکیشن میں شرکت کرنے والی طالبات ریہرسل میں شرکت کریں گی۔
تمام طالبات کی شرکت کو لازم قرار دیاگیا ہے اور کہاگیاہے جو طالبات ریہرسل میں شرکت نہیں کرے گی اس کو تقریب میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔