Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طالبات کو احتجاج پر مجبور کرنے والے اساتذہ نے وائس چانسلر کو گمراہ کردیا، جھوٹی بریفنگ دے کر اپنا دامن چھڑا لیا

ویمن یونیورسٹی کی طالبات جو گزشتہ ہفتے سے احتجاج پر ہیں کے بارے میں وائس چانسلر کو جھوٹی بریفنگ دے رام کرلیا گیا۔
سوموار کی صبح ہونے والے اجلاس کی کہانی سامنے آگئی جس میں ڈی ایس اے ڈاکٹر سارہ مصدق اور وارڈن ڈاکٹر ملکہ رانی نے وائس چانسلر کو اپنی جان بچانے کےلئے جھوٹی کہانیاں سنائیں ۔
ذرائع کے مطابق جس وقت احتجاج ہوا وائس چانسلر شہر سے باہر آفیشل ڈیوٹی پر تھی تھیں، مگر دونوں اساتذہ اوررجسٹرار نے معاملے کو وائس چانسلر کے آنے تک موخرکرانے اور طالبات کو مطمین کرنے کے بجائے ان کو زرو طاقت سے روکنے کی کوشش کی، اور ان کو ڈگری منسوخ کرنے کی دھمکیاں دیں۔
جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اس کے باجود ان اساتذہ نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا ،اور اپنا رویہ برقرار رکھا، وارڈن نے شدت دکھاتے ہوئے ایک طالبہ کا سامان رات کے اوقات میں کمرے سے باہر پھینک دیا جس پر طالبات احتجاج پر مجبور ہوگئیں۔
اس بارے میں وائس چانسلر کو مکمل اندھیرے میں رکھا گیا، گزشتہ صبح بھی جب احتجاج کی خبر پہنچی، تو دونوں اساتذہ نے وائس چانسلر کو مکمل تصویر نہ دکھائی اوربلکے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے کہ کہاگیا کہ طالبات کو بیرونی عناصر مدد کررہے ہیں ، اور جو احتجاج کررہی ہیں ، وہ آوٹ سائیڈر ہیں اس پر جو پریس ریلیز جاری کرائی گئی وہ بھی بہت دھمکی آمیز تھی ، جس کو سماجی حلقوں میں بھی تنقید کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
جس پر حساس اداروں نے بھی اپنی رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہیں، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ اور وارڈن کی نااہلی بارے لکھاگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button