Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دئے، تنخواہیں جاری

پرو وائس چانسلر کا پلان ناکام، ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دئے اور ملازمین اور اساتذہ سمیت تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں، اس سے قبل پرو وائس چانسلر نے اپنے ٹی اے ڈی اے بلز کلیئر نہ ہونے پر تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردئیے اور اس کی ذمے داری وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ جواس وقت شدید علیل ہیں اور اسلام آباد میں ہیں پر اور آڈیٹر کاشف رضا پر ڈالنے کی کوشش کی جبکہ قانون کے مطابق وائس چانسلر بھی تنخواہیں روکنے کے اختیارات نہیں رکھتیں تھیں مگر سارا پلان آشکار ہونے پر خزانہ دار ڈاکٹر سارا مصدق نے پرثووائس چانسلر کو اس اقدام کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر کا ڈرامہ بے نقاب

انتظامیہ سارے دن مشاورت کرتی رہیں اس دوران کلیریکل سٹاف اور دیگر ملازمین نے تنخواہیں جاری نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان کردیا جس پر انتظامیہ نے شام کے اوقات میں تنخواہیں جاری کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ڈیلی ویجز کی تنخواہیں رواں ماہ بھی روک لی ہیں، دو ماہ ہوگئے ہیں ان کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز کی نئی بھرتی کی گئی مگر ان کی تنخواہوں کے حوالے سے پرو وائس چانسلر نےتاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کیوجہ سے ان کے گھروں میں بھوک ناچنے لگی ہے مگر انتطامیہ کچھ سننے کو تیار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز بھرتی میں پرو وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ کو تحفظات ہیں، تاہم انتظامیہ ایسے کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button