Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کا بڑا فیصلہ

ویمن یونیورسٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کی سیٹ کی بھرتی کے حوالے سے عدالت عالیہ میں جامعہ رپورٹ جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے خلاف ایک توہین عدالت کے کیس میں انتظامیہ نے جامعہ رپورٹ جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 2017میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کی سیٹ کےلئے امبرین عصمت نے اپلائی کیا اور ٹیسٹ دیا مگر اس سیٹ پر سلیکشن بورڈ اجلاس نہیں ہوسکا، جس پر انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا کہ ان کا انٹرویو کرایا جائے، عدالت نے یہ کیس وائس چانسلر کو ریفر کردیا کہ معاملے کو قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

اس وقت کی وائس چانسلر پروفیسرثڈاکٹر طلعت افزا نے عدالت میں بیان جمع کرادیا کہ جب بھی سلیکشن بورڈ ہو تو ان کا انٹرویو کروادیا جائے گا، جس پر امیدوار امبرین نے یہ احکامات کو چیلنج کردیا مگر سماعت کے بعد رٹ خارج کردی گئی، اس فیصلے کے خلاف امبرین نے آئی سی اے دائر کردی جس پر عدالت نے ایک بار پھر اس کیس میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر کلثوم پراچہ سے جواب طلب کرلیا۔

جس پر یونیورسٹی نے حکام نے ایک جامعہ جواب جمع کرانے کا فیصلہ کیا کہ اس وقت یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر تعینات ہیں جو سلیکشن بورڈ نہیں کرسکتیں اور ان کو کسی بھی قسم کی بھرتی یا انٹرویو کی اجازت نہیں ہے، جیسے ہی مستقل وائس چانسلر تعینات ہوں گی ان کا سلیکشن بورڈ کرادیا جائے گا۔

اس بارے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی قانون اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرتیں، اس لئے اس کیس میں بھی قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا، عدالت عالیہ کو جلد جواب جمع کروادیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button