Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کا سنیئر صحافی توقیر بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت
ویمن یونیورسٹی ملتان سینئر صحافی سید توقیر شاہ بخاری کے انتقال پر تعزیت پیش کرتی ہے۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے سید توقیر بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سینیئر صحافی سید توقیر شاہ بخاری کی اچانک اور ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے، وہ ایک نہایت ملنسار اور ہمہ جہت شخصیت اور درد دل رکھنے والے صحافی تھے۔
انہوں نے تعلیم کے حوالے سے اچھی روایات قائم کیں اور ویمن یونیورسٹی کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔