Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ اور عملے کے لئے بڑی خوشخبری، ہیلتھ انشورنش کا اعلان

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کی تمام فیکلٹی اور عملے کو ہیلتھ کارڈ کی سہولیت دینے کافیصلہ کرلیا گیا ہے اور آئندہ ماہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں پراجیکٹ کی حتمی منظوری لیکر یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔

اس پراجیکٹ کےلئے یونیورسٹی نے ابتدائی طور پر خطیر رقم مختص کی ہے جبکہ کچھ حصہ تمام ایمپلائز ہرماہ اپنی تنخواہ سے کٹوائیں گے اس کارڈ میں ایمپلائز کی تمام فیملی اور ان کے والدین کو بھی شامل کیا گیا ہے، وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں اپنا علاج کراسکیں گے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ہماری منزل اس کو ایک جدید یونیورسٹی اور عالمی سطح پر اس کی تعلیمی معیار کو تسلیم کرانا ہے، یونیورسٹی کی فیکلٹی جدید تقاضوں سے نہ صرف ہم آہنگ ہے بلکہ تمام طالبات کو جدید ترین تعلیم سے اراستہ کر رہی ہیں یونیورسٹی میں کلاسز کے اجراء کو بروقت بنانے کے لیے ڈسپلن کوڈ نافذ کیا گیا ہے ؛ جس کی گورنر پنجاب نے بھی ستائش کی ہے۔

یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق تمام ملازمین اور اساتذہ کو ڈیوٹی ٹائمنگ کے حوالے سے نئی ہدایات تیار کی جارہی ہیں جن کا اطلاق 10 نومبر سے کیا جائے گا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں تام پروپیگنڈے کا جواب نہیں دیا جائے گا ہم اپنی ترقی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ہم نے جو روڈ میپ ترقی کے لیے تیار کیا ہے اس پر گامزن ہیں اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بڑھتے ہوئے بڑھتے ہوئے داخلے والدین کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کے بعد اب ہمارے پاس کلاس رومز کی بھی کمی ہو گئی ہے لیکن ہم نے فوری طور پر نو کلاس رومز کی تعمیر کے لیے کوششیں شروع کی ہیں جس میں سے چار کلاس روم ہم یونیورسٹی کے فنڈ سے تعمیر کریں گے جبکہ پانچ کلاس رومز پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے تعمیر کر لیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ہی کمروں کی تزین و ارائش کا کام بھی جاری ہے انہوں نے ایک سماجی تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیڑھ کروڑ کروڑ روپے کی لاگت سے نہ صرف کلاس روم تعمیر کیے بلکہ پانچ کلاس روم کی تزین و ارائش ان کے اندر لائٹس پنکھے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جبکہ چار کلاس رومز کی تعمیر یونیورسٹی کے فنڈ سے کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر پراچہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بہتر تعلیمی سہولیات کو دیکھتے ہوئے والدین کی بڑی تعداد ہم پر اعتماد کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس ہمارا داخلوں کا ہدف ناصرف پورا ہوا بلکہ ہمیں 200 سے زائد طالبات کو داخلے کے حوالے سے معذرت کرنی پڑی، ہماری سیلف فنانس کی سیٹیں 100 فیصد کے قریب مکمل ہوئی جس سے ایک خطیر رقم یونیورسٹی کو حاصل ہوئی تمام اساتذہ ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہیں ہم نے صرف اساتذہ کو نہیں بلکہ عملے کو بھی اپنے ساتھ ٹیم کا حصہ بنایا ہے اس لیے تمام افراد کو بروقت انے کی ہدایت کی گئی ہے اگرچہ اس بات پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے یونیورسٹی کیلنڈر کی حد میں رہتے ہوئے تمام کام مکمل کرنے ہیں اس لیے اعلیٰ حکام نے بھی ہمارے اس عمل نہ صرف ستائش کرتے ہیں بلکہ ہمیں بھرپور انداز میں سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

وائس چانسر کا کہنا تھا کہ وومن یونیورسٹی نے گزشتہ دو سال کے دوران معاشی طورپر بہت مضبوط پوزیشن حاصل کی ہے ہم سرپلس بجٹ کے ساتھ اپنا کام شروع کرتے ہیں، اس وقت یونیورسٹی میں کوئی خسارہ نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنے اخراجات کو مکمل کنٹرول کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے معاشی طور پر ناصرف مضبوط ہوئے بلکہ ہم ایک ایسا سٹرکچر بنانے جا رہے ہیں جس سے اساتذہ اور عملہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اور دیگر مراعات بھرپور انداز میں حاصل کر سکے گا ہم نے ریٹائرڈ ہونے والے افراد کے حوالے سے ایک سٹڈی مکمل کرائی جس کے بعد ہم نے ریٹائرمنٹ ہیڈ کےلئے بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی جس کے بعد اب ایک مخصوص حصہ ہےملازمین کی تنخواہوں سے کٹے گا یونیورسٹی میں اس وقت کام کرنے والے ملازمین کی بڑی تعداد 45 سال یا اس کے اس پاس عمر کے ہیں اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ انے والے 10 سے 15 برس کے بعد ہمیں اس ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک بڑی رقم کی ضرورت ہوگی جس کے لیے ابھی سے ریٹائرمنٹ کا ایک ہیڈ مقرر کر دیا گیا ہے اور اس کے پیسے کو بھی انویسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ریٹائرمنٹ کی ٹائم گریجویٹی اور دیگر مد میں ملازمین اور اساتذہ کو بھرپور انداز میں مالی امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ میری تعیناتی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میرٹ پر کی اس پر تنقید کرنے والے ہمیں ہمارے گول سے دور کرنا چاہتے ہیں مگر ہماری منزل اس یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے جس کےلئے تمام یونیورسٹی منفی حربوں کے باجود اپنا یہ سفر جاری رکھے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button