Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ اور عملہ نئی وائس چانسلر کی راہ تکتے رہے

ویمن یونیورسٹی ملتان کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ فردوس نے اپنے عہدے کا چارج نہ سنبھالا، انکو منگل کی شب وزیرا علیٰ نے چار سال کےلئے وائس چانسلر تعینات کیا تھا۔
انہوں نے گزشتہ روز چارج سنبھالنے کا عندیہ دیا تھا مگر فلائٹ کی وجہ سے ملتان نہ پہنچ سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج ملتان پہنچ جائیں گی اور چارج سنبھالیں گی، گزشتہ روز نئے وائس چانسلر کے استقبال کےلئے رجسٹرار اور دیگر تمام اساتذہ اور عملہ مستعد رہا اور راہ تکتے رہے مگر ڈاکٹر فرخندہ نہ پہنچیں جس کے بعد چار بجے سب اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے مگر گئے ۔