Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام فیکلٹی کی 25 روزہ ٹریننگ شروع ہوگئی

ترجمان کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے منظور شدہ نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے ہائر ایجوکیشن فیکلٹی سلسلے میں ٹریننگ ویمن یونیورسٹی میں شروع ہوگئی جو 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

کچہری کیمپس میں ہونے والی ٹریننگ کے افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ گیسٹ سپیکر وائس چانسلر کمالیہ یونیورسٹی ڈاکٹر یاسر نواب تھے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فیکلٹی ڈیولپمنٹ ایچ ای سی کے لئے پارٹنر کے طور پر ویمن یونیورسٹی کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے، اس پروگرام کا مقصد فیکلٹی ممبران کو ٹرینرز آف ٹرینرز کے طور پر تیار کرنا ہے، انہیں جدید تدریس، تحقیق اور قائدانہ صلاحیتوں سے بااختیار بنانا ہے تاکہ پاکستان بھر میں تعلیمی فضیلت حاصل کی جا سکے۔

ویمن یونیورسٹی ملتان اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی پختہ وابستگی اور بڑے عزائم پر قائم ہے اس پروگرام سے صرف شرکاء کو تعلیمی میدان میں درپیش جدید تقاضوں کے لیے تیار ہوں گی بلکہ تدریسی عمل میں جدت اور تخلیقی سوچ کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فار م بھی سامنے آئے گا۔

وائس چانسلر کمالیہ یونیورسٹی ڈاکٹر یاسر نواب نے خطاب کرتے ہوئے کہ یہ ایک غیر معمولی تربیتی پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کے تعلیمی نظام میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور ان میں تحقیق، تدریس اور تعلیمی قیادت کے جدید تقاضوں کے مطابق ان کی صلاحیت نکھارنا ہے۔

25روزہ ٹریننگ کے مختلف سیشنز میں تدریسی مہارت، تحقیق کے جدید رجحانات، تعلیمی قیادت، اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اس کے علاوہ، شرکاء کو اعلیٰ تعلیم کے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی معیار کے تعلیمی اصول اپنانے کے طریقوں سے بھی روشناس کرایا جائے۔

ٹریننگ کی فوکل پرسن اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام تعلیمی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، جو اساتذہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں، ٹریننگ میں مختلف فیکلٹیز کی اساتذہ نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button