Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی سنی گئی، ایک اور ہاسٹل بنانے کا منصوبہ تیار

ویمن یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث رہائش کی کمی ہوگئی، جس کے وجہ سے ایک نیا ہاسٹل بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے، جس میں 600 طالبات رہائش پذیر ہوسکیں گی۔

اس بار ے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ رواں برس ویمن یونیورسٹی نے ریکارڈ داخلے کئے ہیں، ایسے وقت میں جب پاکستان کی یونیورسٹیاں کم داخلے اور معاشی بحران کا شکار ہیں، وہاں ویمن یونیورسٹی ملتان نے ریکارڈ داخلے کئے جو والدین کا ہم پراعتماد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہاسٹل کی کمی کا سامنا ہے یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی ویمن یونیورسٹی ہے، اس لئے ہاسٹل کی رہائش کا دباؤ ہے، والدین اپنی بیٹیوں کو پرائیویٹ رہائش رکھنے پر تیار نہیں جب کہ ہمارے پاس ہاسٹل کی سہولت محدود ہے، جس پر نیا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا پی سی ون تیار کرکے پنجاب حکومت کوارسال کردیا گیا۔

اس وقت پنجاب کی باگ دوڑ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہاتھ میں ہیں جن کی ریڈ لائن خواتین ہیں، ہم ان کو اپنی یونیورسٹی کی آمد کی دعوت بھی دے رہے ہیں تاکہ وہ اس تاریخ تعلیمی ادارے میں آکر طالبات سےمل سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button