Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں خواتین کو ہراسمنٹ سے بچانے اور آگاہی بارے سیمینار آج منعقد ہوگا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان آج خواتین کو ہراسمنٹ سے بچانے اور آگاہی دینے بارے ہونے والے سیمینار کی میزبانی کرے گی۔

ایونٹ کی فوکل پرسن شعبہ اردو کی چیئرپرسن ڈاکٹر عذرا پروین ہوں گی جبکہ مہمان سپیکر زہرہ سجاد زیدی (ایڈووکیٹ/ممبر ایڈوائزری بورڈ وومن پروٹیکشن ) ہوں گی جوسٹاف ( یونیورسٹی کے افسران اور فیکلٹی ممبران ) کو معلوماتی لیکچر دیں گی۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ سیمینار کی صدارت کریں گی جبکہ چیئرمین ہراسمنٹ کمیٹی اور رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر میمونہ خان بھی موجود ہوں گی۔

تمام چیئرپرسنز/انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرز/انتظامی سربراہان کو سیمینار میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button