Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : ایلومنیائی اور طالبات کا سالانہ رنگارنگ ’’ گرینڈ گالا” اختتام پذیر ہوگیا

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایلومنیائی اور طالبات کی سالانہ رنگارنگ ’’ گرینڈ گالا‘‘اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا کہ ثقافت کے فروغ، ہم نصابی سرگرمیوں اور طالبات کی انٹر پرینور تربیت کےلئے ایسے ایونٹس یونیورسٹی کیلنڈر کا حصہ بنائے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کا سالانہ گرینڈ گالا دو رروز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، قوالی نائٹ، باربی کیو ڈنر اور ایلومینائی کی کامیاب سٹوریز نے گالا کو چار چاند لگا دیے۔

اختتامی روز کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں طالبات نے شاندار سکلز کا مظاہرہ کیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا جبکہ تقریب کی فوکل پرسن ڈاکٹر ثمینہ اختر (ڈائریکٹر کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ ایلومنائی افیئرز / رجسٹرار) اور ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر رائمہ نازر نے سپورٹس گالا کی قیادت کی۔

تقریب میں طالبات، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گالا سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ سالا گرینڈ گالا طالبات ، ایمپلائز اور اساتذہ میں خوشیاں بکھیرتا ہوا یہ اختتام پذیر ہورہا ہے یہ ایونٹ شروع کرنے کا مقصد ایلومینائی کو ادارے کے قریب لانا ، طالبات کو ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور ٹینشن زدہ ماحول کو ختم کرنا تھا جس میں ہم کامیاب رہے ، اس ایونٹ کی خاص بات ہماری انٹرپرینور طالبات تھیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار اشیاء کے سٹال لگائے، جو ان کے خود مختاری کی طرف ایک قدم ہے۔

ویمن یونیورسٹی کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنی طالبات کی کردار سازی کرے ایسے ایونٹ طالبات میں ناصرف خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں بلکے ان کو معاشرے میں گھل ملنا بھی سکھاتے ہیں، ایلومینائی نے بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ان کا ساتھ اس ادارے کی ترقی کےلئے ضروری ہے مستقبل قریب میں ایسے تقریبات کو یونیورسٹی کلینڈر کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ یہ سلسلہ چلتا رہے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر رائمہ ناز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا مقصد صرف نصابی کامیابی نہیں بلکہ ہر طالبہ کو جسمانی، ذہنی اور سماجی لحاظ سے مضبوط بنانا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے ہم ایک متوازن، پُراعتماد اور صحت مند نسل تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں قیادت کے کردار ادا کرے گی۔

گرینڈ گالا کی فوکل پرسن رجسٹرار ڈاکٹر ثمینہ اختر کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی تاریخی یونیورسٹی ہے جو کالج کے وقت سے خواتین کی تعلیم میں اہم کردار ادا کررہی ہے، ویمن یونیورسٹی میں ناصرف معیاری تعلیم کویقینی بنایاگیا ہے کہ بلکہ طالبات میں خود اعتماد ی پید اکرنے کےلئے ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی نصاب کا حصہ بنایاگیا ہے تاکہ یہ طالبات آئندہ آنے والی زندگی میں پروقار انداز میں اپنے ملک اورادارے کی نمائندگی کرسکیں۔

اختتامی تقریب میں مقابلوں میں حصہ لینےوالی طالبات، گالا کے انعقاداور کامیاب بنانےوالوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button