Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایلومنیائی اور طالبات کی سالانہ تقریب ’’ گرینڈ گالا‘‘ کا آغاز آج سے ہوگا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں حسب روایت رواں ماہ میں 22 اور 23 اکتوبر کو دو روزہ شاندار "گرینڈ گالا” کا اہتمام کیا جا رہا ہے، یہ رنگا رنگ تقریب نہ صرف تفریح اور ثقافت کا حسین امتزاج ہوگی بلکہ اس کا مقصد فارغ التحصیل طالبات،اساتذہ اور موجودہ طلبات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات، کامیابیوں اور یادوں کو شیئر کر سکیں۔

دو روزہ گالا میں ورائٹی شو، میوزیکل نائٹ، اور شاندار ڈنر شامل ہے، جنہیں جامعہ کی ثقافتی روایات اور جدید طرزِ تفریح کے حسین امتزاج کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی جو گالا کی تقریب کاافتتاح کریں گی ۔
گالا میں مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات، معزز مہمانانِ گرامی، ایلومنائی، فیکلٹی ممبرز اور طالبات بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جس سے یہ گالا ایک یادگار اور شاندار تقریب کی شکل اختیار کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button