Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایم فل اور اپی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سیشن2024-28کےلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 50 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان،چیئرپرسن ایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر مدیحہ اکرم ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی ،اور ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر نے انٹری ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن کے معیار کے حوالے سے ایک مستند حوالہ بن چکی ہے، شفاف طریقے سے امیدواروں کے چناؤ کی وجہ سے کوالٹی ریسرچ سامنے آرہی ہے، جس کو دنیا سراہا رہی ہے۔

امید ہے کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ کاسلسلہ جاری رہے گا، ویمن یونیورسٹی ریسرچ سکالر کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کےلئے اقدام کررہی ہے۔

ڈاکٹر مدیحہ اکرم نے اس موقع پر بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج یونیورسٹی ویب سائٹ پر بھی جاری کردئیے جائیں گے، ایچ ای سی کے قوانین کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز کا چناؤ کیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button