ویمن یونیورسٹی میں ٹیکیسپو 2025 کا انعقاد آج ہوگا

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی کے زیر اہتمام ٹیکیسپو2025کا انعقاد آج کچہری کیمپس میں کیا جائے گا۔
پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیو مہمان خصوصی ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی کے زیر اہتمام سالانہ نمائش اختراعی ٹیک پروجیکٹس اور تخلیقی طلباء کے خیالات کی نمائش ہے۔ یہ مستقبل کے رجحانات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اجاگر کرتی ہے، جس کا مقصد طالبات کے اختراعی آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، نمائش کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیو کریں گے۔
تقریب میں دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ماہرین شرکت کریں گے اس تقریب کی فوکل پرسن ڈاکٹر خدیجہ کنول( چیئرپرسن شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی) ہیں۔
تقریب میں طالبات اپنے فائنل ائیر کے پراجیکٹس کی نمائش کریں گی یہ نمائش جناح ہال میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی ۔