ویمن یونیورسٹی ملتان کے جناح ہال کو سنٹرلی ایئرکنڈیشن کر دیا گیا
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے تاریخی ہال کو سنٹرلی ایئرکنڈیشن کردیا، جس کے بعد تقریبات کا انعقاد اورانڈور کھیلوں کے مقابلے کےلئے انٹرنیشنل سطح کی ایک سہولت میسر ہوگئی ہے۔
یہ ایئرکنڈیشن ایلومینائی کی فنڈنگ اور اسپائر پاکستان کی ڈونیشن کی مدد سے لگائے گئے ہیں جبکہ ان کی تنصیب اور دیگر اخراجات پی سی ون کی مد سے ادا کئے گئے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کی انتطامیہ کی پہلی کوشش یہ ہے کہ طالبات کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، اکیڈمک سے لیکر ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس کے سہولیات فراہم کی جائیں، خوشی کی بات ہے کہ ویمن یونیورسٹی اپنے اس ٹارگٹ کو ہر گزرتے دن کے ساتھ حاصل کررہی ہے۔
جناح ہال کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے جو قدیم عمارت کا ایک حصہ ہے اس کوجدید سہولیات سے آراستہ کیاجارہا ہے، ایئرکنڈیشن کی تنصیب سے ملتان کی شدید گرمیوں میں ایونٹس کا انعقاد احسن طریقے سے ممکن ہوسکے گا، سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ موجود تھے۔