ویمن یونیورسٹی ملتان کی نئی وائس چانسلر تعینات ،ڈاکٹرفرخندہ منصور کو چار سال کےلئے ذمے داری سونپ دی گئی
ویمن یونیورسٹی ملتان کی نئی وائس چانسلر تعینات، ڈاکٹر فرخندہ منصور کو چار سال کےلئے ذمے داری سونپ دی گئی

ویمن یونیورسٹی میں طویل مدت کے بعد مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کردی گئی۔
رات گئے ایچ ای ڈی نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا گیاہے کہ وزیر اعلیٰ نے اسلامی جمہوریہ کے آئین کے آرٹیکل 105 کے مطابق ملتان ویمن یونیورسٹی ملتان ایکٹ، 2010 کے سیکشن 9(5) اور پنجاب گورنمنٹ رولز کے تیسرے شیڈول کے کے مطابق ڈاکٹر فرخندہ فرودوس کو چار سال کےلئے مستقل وائس چانسلر تعینات کردیا ہے اور ان کو فوری طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرفرخندہ پروفیسر آف لا ہیں اور اس وقت ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد فرائض سرانجام دے رہی ہیں
انہوں نے ایل ایل بی شریعت اور قانون -للبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا،پھر 1997میں ایل ایل ایم کیا ان مقالے کاعنوان مقتول کی رضامندی سے قتل اور کٹوانے کی ذمہ داری،اسلامی قانون اور دیگر دائرہ اختیار کا تقابلی مطالعہ تھا
پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیا ایل ایل ایم، پی ایچ ڈی، پوسٹ ڈاک (برطانیہ)ایل ایل بی، ایل ایل ایم شریعت اینڈ لاء، IIUI (پاک)ممبر سوسائٹی آف لیگل اسکالر یوکےکنسلٹنٹ برٹش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ کمپریٹیو لاء یوکےسابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل، پاکستان رہ چکی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرخندہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے جو ذمے داری ہے اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی، آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کےلئے ملتان پہنچ جاوں گی۔
اس یونیورسٹی کو ملک کی صفحہ اول کی یونیورسٹی کی فہرست میں لانا اولین ترجیح ہے یونیورسٹی میں قانون اور ایکٹ کے مطابق تمام معاملات چلائے جائیں گے ۔