ویمن یونیورسٹی ملتان میں پی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ مکمل
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ، یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں تقریباً 240 امیدواروں نے شرکت کی، جن کےلئے ایچ ای سی کے مقررہ کردہ ایس او پیز کے تحت انتظامات کئے گئے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا، اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی پہچان ریسرچ ہوتی ہے معیاری ریسرچ ہی کسی ادارے کو بڑا مقام دلاتی ہے ، خوشی ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سطح پر معیاری ریسرچ ہورہی ہے، اور اس کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے، جس کی وجہ صرف اور صرف میرٹ پر داخلے ہیں تمام شعبوں کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں ۔
ریسرچ کے لئے حالات حاضرہ سے جڑے مسائل کو چنیں، جبکہ لائف سائنسز اور مینجمنٹ سائنسز کے مضامین میں لوکل انڈسٹری کے ڈیمانڈ کے مطابق ریسرچ پراجیکٹ پر کام کرائیں تاکہ پریکٹیکل میں میسر آسکے۔
اس موقع پر ایڈمیشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر عدیلہ سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں داخلوں کا عملہ شفاف طریقے سے ہورہا ہے ، انٹری ٹیسٹ کے نتائج جلد ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردئیے جائیں گے۔