Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان کی پی ایچ ڈی سکالر عافیہ ربانی کا مجلسی دفاع آج ہوگا
ترجمان کے مطابق شعبہ زوالوجی کی پی ایچ ڈی سکالر عافیہ ربانی کا پبلک ڈیفنس 23 مئی صبح 11 بجے متی تل کیمپس میں ہوگا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی۔
عافیہ ربانی کے مقالے کا عنوان "سر اور گردن کے کینسر کے مریضوں میں پائیکا جین کے جینیاتی تغیرات کا تجزیہ” ہے، ان کے غیر ملکی ممتحن آن لائن مجلسی دفاع میں شرکت کریں گے۔