محراب خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش

دی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی سکالر محراب خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق پی ایچ ڈی سکالر محراب خان کے مجلسی دفاع اور زبانی امتحان کی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی، محراب خان کے مقالے کا عنوان”کیٹلیٹک ایپلی کیشنز کے لیے کاربن سپورٹڈ غیر نامیاتی نانو کمپوزائٹس کی فیبریکیشن” تھا ۔
انہوں نے کاربن نانوکومپوزائٹس نے اپنے چھوٹے سائز اور شکل پر منحصر فزیوکیمیکل خصوصیات کی وجہ سے کیٹالیسس میں بہت زیادہ اہمیت حاصل کی ہے۔ خاص طور پر، دھاتی نینو اسٹرکچرز/کاربن مواد (بنیادی طور پر گرافین اور کاربن نانوٹوبس) پر مبنی نانوکومپوزائٹس نے نامیاتی رد عمل میں غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کاربن نانوکومپوزائٹس کے استعمال سے تیار کی جانے والی مصنوعات مختلف شعبوں بشمول فارماسیوٹیکل، بایومیڈیکل، زرعی اور مادی سائنس میں انتہائی قیمتی پائی جاتی ہیں۔
لہذا، کاربن نانو کمپوزائٹس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور تیاری کے نئے طریقوں کی ترقی بھی ایک اہمیت کی حامل ہے اس مقالے میں اس شعبے میں ہونے والی جدید ریسرچ کو موضوع بناگیا ہے ۔
ان کے مقالے کی سپر وائزر ڈاکٹر سارہ مصدق اور ایکسٹرنل سپروائزز ڈاکٹر محمد اطہر عباسی تھے۔
تقریب سے خطاب کرئے چیئرپرسن شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر سارہ مصدق نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی سوشل سائنسز اور نیچرل سائنسز کے میدان میں اعلیٰ پائے کی ریسرچ دے رہی ہے جس کی وجہ سے یہ یونیورسٹی اب قومی اور بین الاقوامی سطح پراپنی اہمیت تسلیم کرا رہی ہے، ریسرچر کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا، ڈاکٹر محراب خان مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے بہت اہمیت کی حامل ریسرچ کومکمل کیا۔
اس موقع پر اساتذہ بھی موجود تھیں۔