ویمن یونیورسٹی ملتان: بی ایس کے طالبات کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام بی ایس کے طالبات کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں بی ایس 4سالہ پروگرام کی طالبات نے اپنے بنائے ہوئے پراجیکٹس کی نمائش کی، جس کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا، فوکل پرسن ڈاکٹر ملیکہ رانی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ،یہ پراجیکٹس طلباء کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے لازمی ہیں جو کہ وہ اپنے آخری آٹھویں سمسٹر میں خود بناتے ہیں۔
بی ایس فزکس کی طالبات کے سالانہ پروجیکٹس ایک شاندار شوکیس ہے جو جدت، تخلیق، اور نئے سائنسی رجحانات کی دریافت کا ذریعہ ہیں۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہ ایسے پروجیکٹس بناکر مارکیٹ کرنے چاہیں، جس سے طلباء کو روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوسکے،انہوں نےطالبات کی انٹرپرنورئیل سوچ اور ٹیکنیکل مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پراجیکٹس کو عام لوگوں کے لئے قابل استعمال بنائیں۔
مہمانوں نے پراجیکٹس کا معائنہ بھی کیا اور طالبات کی کاکردگی کو سراہا۔