ویمن یونیورسٹی کی ایڈیشنل رجسٹرار ریکارڈ میں تبدیلی کے لیے فائلیں گھر لے گئیں

ویمن یونیورسٹی کی ایڈیشنل رجسٹرار سعدیہ ارشاد کی پروفیسر شپ میں غیر قانونی اقدام اور کم ریسرچ پیپر ز کے خلاف گورنر چانسلر نے سات اگست کو ریکارڈ سمیت طلب کررکھا ہے، جس میں جواب جمع کرنا ہے، جس کےلئے ریکارڈ میں تبدیلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی : پروفیسر کی دو نمبری پکڑی گئی؛ گورنر نے طلب کرلیا، رجسٹرار کی بھی پیشی
مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ ارشاد بدھ کی شپ دس بجے تک ویمن یونیورسٹی میں موجود رہیں، اور رجسٹرار کی مدد سے ریکارڈ میں تبدیلی کرتیں رہیں، جس کے بعد وہ تمام فائلیں گھر لے گئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
کرپشن، غیر قانونی ترقی اور تعیناتی، ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کے خلاف حکم امتناعی
واضح رہے ان کے خلاف ایچ ای ڈی میں بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں، جس سے بچنے کےلئے ریکارڈ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس : ممبران کو اندھیرے میں رکھ کر غیر قانونی اقدام منظور کرانے کی تیاریاں
جبکہ یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران اور افسروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد اور ڈاکٹر ماریہ شمس کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ریکارڈ میں فراڈ نہ کیا جاسکے ۔