ویمن یونیورسٹی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی میرٹ لسٹ آویزاں
ویمن یونیورسٹی ملتان میں بی ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے پہلی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی، اس سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سیشن2024-28 کےلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1500 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان،چیئرپرسن ایڈمشن کمیٹی اور ڈاکٹر مدیحہ اکرم نے ٹیسٹ کی نگرانی کی، پی ایچ ڈی اور ایم فل میں داخلے کےلئے کامیاب امیدواروں کی فہرست مرتب ہونے پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی میں داخلے کے لئے میرٹ اولین شرط ہے جس کو ہرممکن طور پر یقینی بنایا جارہا ہے ۔
خوشی ہے کہ ایچ ای سی کے واضح کردہ قوانین پر عمل کرنے سے کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ سامنے آرہی ہے، جس کو نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے شفاف طریقے سے امیدواروں کے چناؤ کی وجہ سے کوالٹی ریسرچ سامنے آرہی ہے، سکالرز کو تحقیق کےلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اساتذہ کی طرف سے بھرپور رہنمائی نے سکالر کوبہترین ریسرچ میں مدد کی ہے، جس کی وجہ سے خواتین محقیقن اب ویمن یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ یقین دلاتی ہے خواتین کو ادارے میں مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔