ویمن یونیورسٹی : لیب اپگریڈیشن اور مرکزی لیبارٹری بنانے کا فیصلہ، 8 کروڑ کے فنڈز مختص

ویمن یونیورسٹی میں لیب کو اپ گریڈ کرنے اور ایک مرکزی لیبارٹری بنانے کافیصلہ، 8کروڑ کے فنڈز مختص جر دئیے گئے ۔
یونیورسٹی ملتان جدید ریسرچ کو یقینی بنانے کےلئے لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور اس کےلئے خطیر رقم کے فنڈز بھی مختص کردئے ہیں۔
ریسرچ اینڈ ڈویلپمٹ کی مد میں پہلے مرحلے ایک مرکزی لیب بنائی جائے گی جہاں تمام شعبے اس کو استعمال کرسکیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں کی لیب بھی اب گریڈ کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں ایسے شعبے جن میں لیب نہیں ہیں وہاں نئی لیبارٹریاں بھی قائم کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی نے رواں برس نئی تعلیمی پالیسی کے تحت تمام مضامین کے ساتھ لیب کو لازمی قرار دے دیا ہے، اس لئے تمام مضامین کےلئے لیب بنائی جارہی ہیں، رواں برس ایچ ای سی کے مقررہ کردہ ایس او پیز کو پورا کرنے کےلئے فوری طور پر ایک مرکزی لیب بنائی جاسکے گی جو جدید آلات سے آراستہ ہوگی اور تمام شعبے اس کو استعمال کرسکیں گے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ شعبوں کی اپنی لیب بھی اپ گریڈ کی جاسکے گی۔
ان کی اپ گریڈ روٹین کے بجٹ اور فنڈز کی جائے گی، مرکزی لیب کےلئے 8 کروڑ روپے کی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔




















