Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان نے سیشن بہار کے داخلے 2025 کا آغاز کر دیا
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں سیشن موسم بہار 2025 کا تعلیمی سال شروع ہونے والا ہے، اس سیشن میں بی ایس چار سالہ پروگرام اور دو سالہ پروگرام میں 20 مضامین میں داخلہ لیا جاسکتا ہے جبکہ 16 مضامین میں ڈپلومے بھی کروائے جارہے ہیں۔
سات پروگرام میں ایم فل اور ایم ایس کے داخلے بھی کئے جائیں گے اور جبکہ پی ایچ ڈی کے داخلے چھ مضامین میں لئے جاسکتے ہیں جن مین فارماسیوٹیکل ، فارما کولوجی ، میتھ ، مائیکرو بیالوجی کیمسٹری اور ہسٹری شامل ہیں۔ داخلے کےلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان ان بہترین اداروں میں سے ایک ہے جو متنوع خطوط میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی سطح کے پروگراموں کی ایک وسیع صف پیش کرتی ہے، آن لائن داخلہ 2025 کے لیے درخواست دینا آسان ہے۔