Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان نے ’’ کیو آر کوڈ‘‘ لیبلنگ سسٹم نافذ کردیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے پی ایچ ڈی کے امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے کیوآر کوڈ سسٹم لانچ کردیا، اس طرح ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی پہلی یونیورسٹی بن گئی جس کی طالبات کے تمام تر اکیڈمک تفصیل ایک سنگل کلک پر دستیاب ہوں گی۔

ڈپٹی ڈائرکٹر آئی ٹی عاطف رضا کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو رواں داخلوں کے سیزن میں پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں لاگو کیاگیا جس میں سسٹم جنریٹیڈ کیو آر کوڈ الاٹ کئے گئے ، نگران عملہ اس کیو آر کوڈ کوکو سکین کرکے اس امیدوار کی تمام تر تفصیل حاصل کرسکتا ہے، اس سے تلبیسی کیسز کو روکنے میں مدد ملے گی،کیو آر کوڈ یونیورسٹی کے مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک ہے، جہاں سے تمام تفصیل فوری طور پر فراہم کی جائے گی۔

مستقبل میں یہ سسٹم تمام طالبات کے کوائف پر لاگو کردیا جائے گا، امتحانات میں کوئی بھی نگران عملہ ان کی تصدیق کرنے کےلئے اس کوڈ سے معلومات لے سکے گا، یہ تمام سسٹم وائس چانسلر اور رجسٹرار کی سرپرستی میں مکمل کیا گیا جو ویمن یونیورسٹی کے ماڈرن وژن پر یقین رکھتی ہیں۔

کیو آر کوڈ کی کامیاب لانچنگ پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو ڈیجیٹلائزکیا جارہا ہے ، اس کو پیپر لیس بنایا جائے گا تاکہ اضافی اخراجات پر بھی کنٹرول ہو اور جدید تقاضوں کے مطابق کیمپس کو بھی بنایا جاسکے، اس سے انتظامی امور کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا ہے کہ یہ کوشش دراصل امتحانی سسٹم کو شفاف اور محفوظ بنانے کیطرف ایک قدم ہے، اس سسٹم سے امتحانی سسٹم میں نقل کے رحجان پر قابو پانے میں مدد ملے گی، یونیورسٹی جدید تقاضوں کے مطابق ڈھل رہی ہے اور کیمپس مینجمنٹ سسٹم کو روز بروز بہتر بنارہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button