ٹیچنگ پروفیشن میں "ابھرتے ہوئے رجحانات : ضرورت اور چیلنجز” بارے ورکشاپ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ٹیچنگ پروفیشن میں ” ابھرتے ہوئے رجحانات: ضرورت اور چیلنجز” بارے ورکشاپ منعقد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس کا عنوان’’ "ٹیچنگ پروفیشن میں ابھرتے ہوئے رجحانات: ضرورت اور چیلنجز” تھا ،۔
ماہر تعلیم کی حیثیت سے نمل یونیورسٹی ملتان کے فیکلٹی ممبر سعید شاکر نے شرکت کی، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سعید شاکر نے کہا کہ ٹیچنگ ایک ایسا پیشہ ہے جس میں آپ کو بہت زیادہ ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر لے کر ان بچوں کی دماغی پرورش کرنی ہوتی ہے جو آپ کو ایک استاد کو درجہ دیتے ہیں. بد قسمتی سے یہ پیشہ اور ہمارا ایجوکیشن سسٹم دن بدن زوال کا شکار ہو رہا ہے جس کا خمیازہ ہماری نوجوان نسل کو بھگتنا پڑ رہا ہے اس زوال کا اصل سبب ایک تو ہمارا رٹا سسٹم ہے اور دوسرا سبب وہ اساتذہ ہیں جو کبھی بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں آپ دنیا کے کسی بھی پروفیشن میں چلے جائیں۔
وہاں آپ بہت کچھ لرن کریں گے اگر آپ میں آگے بڑھنے کی لگن ہے لیکن ٹیچنگ میں آپ انسانی نفسیات کی سٹڈی کرتے ہیں. ایک کلاس میں اگر بیس طالب علم ہیں تو ان میں سے اسی فیصد وہ ہوں گے جن کا زندگی کے بارے میں نہ تو خواب ہو گا نہ ہی انہیں آپ موٹی ویٹ کرسکیں گے. پندرہ فیصد وہ ہوں گے جن کا کوئی نا کوئی پسندیدہ مضمون ہو گا اور انہوں نے مستقبل کے لیے کوئی نہ کوئی پلان کیا ہو گ۔
باقی پانچ فیصد وہ سٹوڈنٹ ہوں گے جو اپنے خوابوں کو لے کر پاگل پن کی حد تک سنجیدہ ہوں گے، یہ بیس فیصد طالب علم آپ کی توجہ کے خصوصی مستحق ہوتے ہیں اور اگر ان کا پسندیدہ سبجیکٹ بھی وہ ہے جو آپ پڑھا رہے ہیں تو یہ ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے۔
چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر حنا منیر نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد 21 ویں صدی میں تدریسی پیشے کی بدلتی ہوئی حرکیات اور توقعات کو پورا کرتے ہوئے پیشگی خدمت اور خدمت میں معلمین کے پیشہ ورانہ وژن کو وسیع کرنا ہے۔
امید اس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ورکشاپ کے انعقاد کا فیکلٹی ممبران اور کلاس ریپریزنٹیٹوز (CRs) کی باہمی تعاون کو پورا کریڈٹ دیا، جن کی سرشار شمولیت نے ایونٹ کی ہموار تنظیم اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایاماہر تعلیم شاکر سعید نے تیزی سے بدلتے ہوئے تعلیمی منظر نامے میں اساتذہ کے ابھرتے ہوئے کردار کا ایک جامع جائزہ پیش کیا اور عملی سرگرمیاں پیش کرکے اساتذہ کو تدریس کے جدید رجحانات سے آگاہ کیا۔
ورکشاپ میں تعلیم میں بدلتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ رہنے اور موثر تدریس کے سنگ بنیاد کے طور پر مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کو اپنانے کی اہمیت پرزور دیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی