Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کے خزانہ دار سید ریحان قادر کی نشتر یونیورسٹی میں تعیناتی

ترجمان کے مطابق ویمن یونیوسٹی ملتان کے اسسٹنٹ خزانہ دار سید ریحان قادر ڈیپوٹیشن پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بطورڈپٹی خزانہ دار تعیناتی ہوئی تھی تاہم وائس چانسلر ڈاکٹرکلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کے اصرار پر بجٹ 2024-25 کی تیاری کے لئے اپنی خدمات کو جاری رکھا، جس کے بعد انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بطورڈپٹی خزانہ دار جوائن کرلیا۔

سید ریحان اپنی مدت میں ویمن یونیورسٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ایک نوزائیدہ یونیورسٹی کے مالی معاملات کو احسن طریقےسے چلایا اور اس کے اثاثوں میں اضافہ کیا، سید ریحان قادر نے سال 2019 سے 2024 تک بطور ٹریژیر اپنی انتھک محنت اور کوششوں سے یونیورسٹی کی ریسورسز کو 66 % یونیورسٹی انویسٹمنٹ کو 164 % یونیورسٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کو 201 % پینشن فنڈ کو 477 % یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کو 306 % اور اسٹوڈنٹ انرولمنٹ کو 76 % بڑھایا۔

اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں مالی سال 2024-2023 میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی اپروول کے بعد 400 ملین کا ریزرو فنڈ قائم کیا جو کہ کسی بھی یونیورسٹی کی مشکل گھڑی میں یونیورسٹی کے کام لگائے جا سکتے ہیں۔

سید ریحان قادر کو گورنمنٹ آف پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سال 2022 میں بہترین سروسز سر انجام دینے پر حوصلہ افزائی کا تعریفی سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا گیا۔

گزشتہ روز ان کو نئی اسائنمنٹ کے لئے ویمن یونیورسٹی سے ریلیف کردیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نےانکی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ سیدریحان کی کارکردگی مستقل مزاجی، محنتی کوششوں اور کام کے ساتھ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

بطور اسسٹنٹ خزانہ دار بھرتی ہونے کے بعد انہوں نے ویمن یونیورسٹی کو مستحکم کرنے کےلئے اقدامات کئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں یونیورسٹی کے مشکل دور میں ان کی بدولت معاشی مشکلات کو شاندار طریقے سے کنٹرول کیا، بجٹ اخراجات کوتوازن کے ساتھ ترتیب دیا ان کی کمی کومحسوس کیا جائے گا، ہم ان کامیابیوں کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھیں گے۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ سید ریحان نے ویمن یونیورسٹی کی معیشت کاسنبھالنے کو جو بیڑا اٹھایا تھا اس میں وہ کامیاب رہے اس وقت جب تمام یونیورسٹیاں معاشی بحران کا شکار ہیں، انہوں نے ویمن یونیورسٹی کو احسن طریقے سے چلایا ہم مستقبل میں کامیابی کےلئے دعا گو ہیں۔

سید ریحان نے کہا کہ انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم کے وژن کے مطابق کام کیاش انہوں نے جو اعتماد کیا اس سے کام میں بہتری آئی اس ادارے کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button