ویمن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر کی تعیناتی تعطل کا شکار، سیٹ بھی مشتہر نہ کی جاسکی

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کی چار جامعات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،یونیورسٹی آف ناروال اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے لیے صرف خواتین درخواست دینے کے اہل ہیں جبکہ باقی تینوں یونیورسٹیز کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواستیں دے سکتے ہیں۔
درخواستیں صرف دئیے گئے پرفارما پر دی جا سکتی ہیں ایک قسم کا پروفارما ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے لیے جبکہ دوسری قسم کا باقی تینوں کے لیے ہے پرفارما پر درخواستیں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 26 دسمبر 2024 شام پانچ بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہے، نامکمل درخواستیں مسترد کی جائیں گی کل سو نمبروں پر میرٹ بنایا جائے گا۔
جس میں سے پچاس کوالیفیکیشن اور پچاس انٹرویو کے نمبرز ہونگے مگر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اس بار بھی ویمن یونیورسٹی ملتان کو بھول گئے اوثر وائس چانسلر کی تعیناتی کا کیس بھی تعطل کا شکار ہوگیا۔
گذشتہ برس آنےو الی اسامیوں میں کوئی بھی ویمن یونیورسٹی کےلئے کامیاب نہ ہوسکااور سیٹ دوبارہ مشتہرکرانے کی ہدایت کی گئی مگر اس بار بھی ایچ ای ڈی نے ملتان کےلئے اشتہار نہیں دیا مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی شدیدمشکلات کا شکار ہے ایڈمنسٹریٹو ایشوپر قائم مقام وائس چانسلر بڑے فیصلے نہیں لے سکتیں تعلیمی حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر ویمن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔