Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر دو ہفتے کی رخصت پر چلی گئیں

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ طبعیت ناساز اور اسلام آباد میں رکے ہوئے امور کو نمٹانے کےلئے دو ہفتے کی رخصت پر چلی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرخندہ چارج سنبھالنے کےلئے دو ہفتے کی مہلت چاہتی تھیں مگر اعلیٰ حکام کے اصرار پر انہیں طبعیت ناساز ہونے کے باوجود حلف اٹھانے کےلئے ملتان آنا پڑا، انہوں نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اپنے شعبے میں تعطل کا شکار امور کو بھی مکمل کرنا تھے، جس کےلئے وہ ہفتے کی شام کو اسلام آباد چلی گئیں۔
ان کی جگہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم نواز نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔