ویمن یونیورسٹی ملتان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کی میزبانی کرے گی
![](https://dreporters.com/wp-content/uploads/2022/07/wum-mainview-1.jpg)
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامک سٹڈیز کے زیر اہتمام چوتھی دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج سے شروع ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامیات کے زیراہتمام دو روزہ سیرت النبیﷺ کانفرنس آج سے شروع ہوگی، جس کا عنوان’’معاصر سماج میں مساوی انصاف اور امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کریں گی، جبکہ کلیدی نوٹس ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر سابقہ صدر شعبہ اسلامی تاریخ، کراچی یونیورسٹی اور ڈاکٹر زید ملک:اسسٹنٹ پروفیسر ،ٹرانسلیشن سینٹر ،کنگ سعود یونیورسٹی ،ریاض دیں گے جبکہ تقریب میں زکریا یونیورسٹی ، نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی، ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلرز خصوصی شرکت کریں گے جبکہ پہلے ٹیکنیکل سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن(صدر شعبہ علوم اسلامیہ انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان) کریں گے۔