Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج ریلی نکالے گی

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان بھارت کی طرف سے حالیہ دھمکیوں کے جواب میں پاکستان کے استحکام اور امن کی حمایت میں یکجہتی واک کا اہتمام کر رہی ہے۔

اس واک کا مقصد قومی اتحاد، استحکام اور امن کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کو ظاہر کرنا ہے، واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کریں گی۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر کیریئر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ثمینہ نے تمام چیئرپرسنز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنی طالبات کے ساتھ ریلی میں شرکت کریں اور واک کےلئے پوسٹرز، جھنڈے اور بینرز لائیں تاکہ ملک کے استحکام اور امن کے لیے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button