Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایچ ای سی کوالٹی ایشورنس مانیٹرنگ میں 81.83 سکور حاصل کرکے میپس کا اعزاز حاصل کرلیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں تعلیمی معیار میں بہتری، انفراسٹکچر اور ریسرچ کی سہولیات کی فراہمی کی تسلیم کرتے ہوئے ہائرایجوکیشن کمیشن نے میپس کا اعزاز دیا ہے، اس طرح ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا۔

ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایچ ای سی کے سالانہ معیار کے جائزے میں 81.83 سکور حاصل کیے، ایچ ای سی نےویمن یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی، کارکردگی کو "مناسب پیرامیٹرز کو اطمینان بخش طریقے سے پورا کرنے” کے طور پر درجہ بندی کی اور تعلیمی معیار کو تسلیم کیا۔

ایچ ای سی کے کوالٹی انشورنس ایجنسی نے حال ہی میں منعقدہ سالانہ کارکردگی 2023-24 کے جائزے میں ویمن یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے 81.83 نمبر حاصل کیے، ایچ ای سی کے کیو اے اے سالانہ سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کا جائزہ لیتی ہے، ان میں ادارہ جاتی کارکردگی، ایکریڈیشن اسٹیٹس، گریجویٹ پروگرام کے جائزے، اور قومی پالیسیوں اور معیارات کا نفاذ شامل ہے۔

2023-24 کے دوران ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ ڈاکٹر ملکہ رانی تھیں، جن کی نگرانی میں سیل نے کوالٹی ایشورنس کے مضبوط طریقوں اور ایچ ای سی کےقواعد کے مطابق  ڈیٹافراہم کیا۔

اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ملکہ رانی نے اپنی دور میں ایک شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور ویمن یونیورسٹی کو ایک اور کامیابی سے ہمکنار کیا، انہوں نے یونیورسٹی میں ایجوکیشن کے معیار، اور کوالٹی ریسرچ کو یقینی بنانے میں مدد کی۔

ایچ ای سی کی جانب سے یہ اعزاز ویمن یونیورسٹی ملتان کے معیاری تعلیم، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور طلبہ کی کامیابی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ویمن یونیورسٹی قومی ترقی میں بامعنی حصہ ڈالنے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button