Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن ملتان بابر علی گجر ان ایکشن

ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن ملتان بابر علی گجر نے کہا ہے کہ کینٹ اور گردونواح کے علاقوں میں خطرناک مقامات کی درستگی کے منصوبے فوری طورپر مکمل کئے جائیں۔خراب اور بوسیدہ پولز تبدیل کئے جائیں اور کریش مینٹی نینس پروگرام میں سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کینٹ ڈویژن کے زیر انتظام چاروں ایس ڈی اوز اور سٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقل نادہندگان کے کنکشنز کا ازسرنو سروے کیا جائے اور اگر کسی مستقل نادہندہ کا کنکشن موقع پر چلتاہوا پایا گیا تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی
۔ انہوں نے کہا کہ خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کرکے ڈیٹا کے حصول کے لئے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوائے جائیں۔
اجلاس میں ایس ڈی او کینٹ شیخ ندیم کوثر، ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن عارف سیال، ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن عمیر لودھی، ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن محمد عمران، چاروں سب ڈویژنوں کے لائن سپریٹنڈنٹس ڈی اینڈ آر اور میٹرریڈنگ سٹاف نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button