Breaking NewsSportsتازہ ترین

یارک شائر کاؤنٹی کا تین رکنی وفد بھی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھے گا

یارک شائر کاؤنٹی کا تین رکنی وفد لاہور پہنچ گیا ہے، ثمین رانا سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ وفد کی قیادت انگلش کاؤنٹی کے ڈپٹی چیئر ٹریور اسٹرین کررہے ہیں ، غیر ملکی وفد پانچ روزہ دورے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ آفس کا دورہ کرے گا، جہاں وہ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا سے ملاقاتیں کرے گا۔

لاہور میں ملاقاتوں کے بعد تین رکنی وفد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی خصوصی دعوت پر اتوار کی شام کو ملتان پہنچے گا۔

وفد ملتان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب دیکھے گا، وفد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین ہونے والا میچ بھی براہ راست دیکھے گا ۔

میزبان یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے تین رکنی وفد کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کی نئی راہیں کھولے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں