Breaking NewsEducationتازہ ترین

ینگ ہیڈز ایسوسی ایشن اور ہیڈ ٹیچرز سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس

ینگ ہیڈز ایسوسی ایشن اور ہیڈ ٹیچرز سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت رانا محمد اکرم شاہد پرنسپل گورنمنٹ بوائز مسلم ہائی سکول ملتان منعقد ہوا۔

یہ اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس تھا۔

دونوں ایسوسی ایشنز کی قیادت نے مذاکرات کے بعد اتفاق کیا کہ ملتان کے تعلیمی اداروں کی بہتری، سربراہان ادارہ جات کے حقوق و مفادات کے تحفظ اور ایسوسی ایشن کے کھوئے ہوئے مقام کی بحالی کے لئے دونوں تنظیمیں مشترکہ طور پر ضلعی انتخابات میں شرکت کریں گی۔

اجلاس میں انتخابات کے لئے ایک منظم طریقے سے مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس ضمن میں ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

اجلاس میں ہیڈ ٹیچرز سپریم کونسل کے صدر جعفر علی اعوان اور ینگ ہیڈز ایسوسی ایشن کے صدر محبوب اشرف کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی جس کو ہیڈ ماسٹرز کے فرینڈز گروپ سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ جلد فرینڈز گروپ کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

اجلاس میں ڈاکٹر رانا قمر عباس کو صدر کا مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا۔

اجلاس میں پرنسپل رانا محمد اکرم شاہد کی سربراہی میں پرنسپل محمد قمر لودھی، پرنسپل بشیر احمد، پرنسپل محمد احمد، سینیر ہیڈماسٹر راؤ محمد اکرم، سینیر ہیڈماسٹر راؤ شاہ محمد اور ڈپٹی ہیڈماسٹر رانا محمد اسلم انجم کو مجلس مشاورت کے ممبرز نامزد کیا گیا۔

اجلاس انتخابات میں فتح حاصل کرنے کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس اجلاس میں رانا محمد اسلم، عائشہ غازی، ینگ ہیڈز کے چیئرمین عمیر نثار، محبوب اشرف، میاں عبدالقدیر، چودھری محمد جاوید اقبال، ملک محمد سعید ہیڈ سپریم کونسل کے صدر جعفر علی، میاں شمیم احمد، سید فراست علی شاہ، عبدالغفار، یاسین رمضان کمبوہ و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں