ینگ یونیورسٹی رینکنگ2023 : پاکستان کی21 یونیورسٹیاں ٹاپ 500 میں شامل

ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2023 کی ٹاپ 500 میں 21 پاکستانی یونیورسٹیاں جن میں جنوبی پنجاب کی دو یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔
تفصیل کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2023 کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستان کی 48 یونیورسٹیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
22 یونیورسٹیوں کو THE کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ، باقی 26 کو فہرست میں ‘رپورٹر’ کا درجہ دیا گیا ہے۔
‘رپورٹر’ کا درجہ ان یونیورسٹیوں کو تفویض کیا جاتا ہے ، جنہوں نے مطلوبہ ڈیٹا جمع کرایا لیکن فہرست میں درجہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔
دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں جو 50 سال یا اس سے کم عمر کی ہیں کی ہر سال ینگ یونیورسٹی رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔
ینگ یونیورسٹی رینکنگ میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے کے لیے چار شعبوں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی، اور بین الاقوامی آؤٹ لک کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔
2023 ایڈیشن میں 78 ممالک کی 605 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگاپور اس سال سرفہرست انسٹی ٹیوٹ ہے، ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوسرے نمبر پر ہے اور پیرس سائنسز ایٹ لیٹرز – پی ایس ایل ریسرچ یونیورسٹی پیرس تیسرے نمبر پر ہے۔
ہانگ کانگ میں ٹاپ 10 میں سب سے زیادہ انسٹی ٹیوٹ ہیں، فرانس میں ٹاپ 20 میں سب سے زیادہ ادارے ہیں۔
مجموعی طور پر، ترکی 47 یونیورسٹیوں کے ساتھ سب سے زیادہ نمائندگی کرنے والا ملک ہے۔
بھارت 45 یونیورسٹیوں کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ 39 یونیورسٹیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
جبکہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں درجہ بندی کے مطابق، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پاکستانی یونیورسٹیوں میں سرفہرست ہے، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان دوسرے اور کام سیٹ یونیورسٹی اسلام آباد تیسرے نمبر ہیں ۔
یونیورسٹی انجینئرنگ ٹیکسٹلا چوتھے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد 5ویں ،بحریہ یونیورسٹی چھٹے ، ڈاو میڈیکل یونیورسٹی ساتویں، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ آٹھویں،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نویں ، لمز دسویں نمبر پر ہیں ۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستانی یونیورسٹیوں میں 13ویں اور انٹرنیشنل 251نمبر ہے ،جبکہ زکریا یونیورسٹی پاکستان میں 20 ویں اور عالمی سطح پر 401 نمبر ہے، جبکہ 26 یونیورسٹیوں کو ڈیٹا کی بنیاد پر فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تاہم ڈیٹا جمع کرانے پر "رپورٹر” کا سٹیٹس دے دیاگیا ۔