Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سی ای ایجوکیشن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

ینگ ہیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر محبوب اشرف کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر شمشیر احمد خان (چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ڈیوٹی کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر سر انجام دیا۔

دوران ڈیوٹی اپنے فرائض سے کبھی غفلت نہیں برتی اور نہ ہی کبھی اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ظلم و نا انصافی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوا۔

فرائض سے غفلت برتنے والوں کو وارننگز دیں اور عادی افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لانے سے کبھی نہیں ہچکچایا، میں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا۔

اس موقع پر YHA پنجاب کے چئیرمین ڈاکٹر عمیر نثار نے کہا کہ اگر حق اور سچ کی بات کریں تو شمشیر احمد خان صاحب کا نام سر فہرست ہے، YHA پنجاب کے صدر محبوب اشرف نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شمشیر احمد خان ایک بہادر،سمجھدار اور بے باک چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے۔

اساتذہ اور سربراہ ادارہ جات کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا۔ملتان کے تمام تعلیمی اداروں کو مثالی بنانے کے لیے کوشاں رہے۔

مارچ 2023 میں ریٹائرمنٹ کا شایان شان اہتمام کریں گے۔

چند گمنام افراد کی طرف سے بے بنیاد الزامات انتہائی شرمناک حرکت ہے، جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button