Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں یوتھ اسمبلی کا آغاز

سنٹر فار پیس، ڈویلپمنٹ انیشیٹو نے یو ایس ایڈ کی مالی مدد سے، ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، ملتان میں یوتھ اسمبلی کے آغاز کا اعلان کیا۔

یہ اہم سنگ میل لانچنگ ایونٹ رمادہ ہوٹل ملتان میں منعقد ہوا، جس نے اپنے طلباء میں قیادت، امن اور کمیونٹی کی خدمت کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔

لانچ ایونٹ کا اعزاز مسٹر اینڈریو شوفر، ڈپٹی چیف آف مشن امریکہ نے حاصل کیا، ان کے ساتھ کرسٹن کے ہاکنز، کونصلیٹ جنرل بھی شامل تھیں، ان کی شرکت نے طلباء میں یوتھ اسمبلی کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے اپنے خطاب میں یوتھ اسمبلی کے مقاصد اور یونیورسٹی میں اس کے اہم کردار کا جامع جائزہ پیش کیا۔

تیس ایگزیکٹو اور چالیس جنرل ممبران کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مثبت تبدیلی لانے، قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور طلباء میں شہری ذمہ داری کو بڑھانے کے لیے اسمبلی کی صلاحیت پر زور دیا

یوتھ اسمبلی صرف ایک طلبہ تنظیم کی طرح ایک نئے طرز فکر سے معاشرہ میں امن کی قیام کی راہ ہموار کرے گی "یہ نوجوان رہنماؤں کے لیے ابھرنے، بامعنی مکالمے میں مشغول ہونے اور یونیورسٹی کے ہم آہنگ اور ترقی پسند ماحول کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔یہ اقدام طلباء کو با اختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں مؤثر کردار کے لیے تیار کرنے کے ہماری یونیورسٹی کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔

پروگرام میں ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام بھی تھا، جس میں طلباء و طالبات نے امن اور لیڈرشپ کو ایک منفرد نکتہ نظر سے اجاگر کیا۔

پروگرام میں امن کے حوالے سے جامعہ کے طلباء و طالبات نے منفرد خاکے اور نغمے بھی پیش کیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر مرزا عابد، ڈاکٹر نگت رضا،روبینہ احمد،مس مصباح، ڈاکٹر عثمان رانا،ذیشان احمد رضا،حسیب،اسفند،مجیبہ اور عریشہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button