Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قربانیوں کیساتھ ملک میں امن اورترقی کی بنیاد ‏رکھی اب نوجوان آگے لیجائیں : آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات اورقربانیوں کیساتھ ملک میں امن اورترقی کی بنیاد ‏رکھی اب نوجوان ملک کونئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے آگے آئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ، اور ‏یونیورسٹی کےکانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور بھی موجود تھے۔
آرمی چیف نےفارغ التحصیل ‏طلبہ میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کرتے ہوئے اساتذہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی تعلیمی اداروں میں نمایاں حیثیت رکھتاہے، گورنمنٹ کالج نے ہمیشہ ‏عالمی سطح پرتعلیم وترویج میں حصہ لیا ، نوجوان قائداعظم کےوژن کےمطابق سخت محنت کو اپنا اصول بنائیں، ‏نوجوان اپنےخیالات، مقاصد بلند رکھ کرملکی وقارمیں اضافہ کریں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوان اثاثہ ہیں روشن مستقبل کیلئے اپناکٹردار ادا کریں کہ مشکلات اورقربانیوں ‏کیساتھ ملک میں امن اورترقی کی بنیاد رکھی، اب نوجوان ملک کونئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے آگے آئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button