Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان: گرین یوتھ موومنٹ کلب کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور برٹش کونسل کے زیر اہتمام گرین یوتھ موومنٹ کلب کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔، جسمیں ساؤتھ پنجاب کی 14 یونیورسٹیوں کی فیکلٹی نے شرکت کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز تھے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ زرعیہ نے 2016 میں اس نوعیت کی ماحول دوست عملی مہارتوں کو طلباء اور طالبات میں فروغ دینا شروع کیا ، اور طلباء کو درجنوں ماحولیاتی آلودگی ٹریننگز دی گئی ۔

مزید کہا کہ یونیورسٹی اپنے علاقوں میں لوکل کمیونٹی کی بہتری کے لیے مختلف پراجیکٹ کر رہی ہے آلودگی کے اثرات کم کرنے کے لیئے جامعہ میں گرین یوتھ کلب کے ساتھ پلاٹ فار لائف سوسائٹی بھرپور کام کر رہی ہے ۔

تقریب میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے پروگرام کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

برٹش کونسل کے پروگرام ڈائریکٹر طلحہ چشتی نے شرکاء کو پروگرام کی عملی مہارتوں سے آگاہ کیا ۔

ڈاکٹر مقرب علی زرعی سائنسدان زرعی جامعہ ملتان نے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور زراعت جنگلات توانائی فضلہ ٹھکانے لگانے پانی اور ماحولیاتی سیاحت کے متعلق عملی اقدامات کرنے بارے تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button