ملک بھر میں یوٹیوب بند

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ پشاور میں عمران خان کے جلسے کے باعث ملک بھر میں یوٹیوب کی ویب سائٹ بند کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہورہا تھا جس سے سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرنا تھا، تاہم عین ان کے خطاب سے قبل ملک بھر میں یوٹیوب ویب سائٹ بند ہوگئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد لوگ ملک میں یوٹیوب سروس بند ہونے کی شکایت کرتے نظر آئے، اور چند ہی منٹوں میں یوٹیوب ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ جیسے ہی عمران خان جلسہ گاہ پہنچے یوٹیوب سروس بند ہونا شروع ہوگئی، کہاں گیا آزادی اظہار رائے۔
پنجاب کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو عمران خان کا خطاب سننے سے روکنے کیلئے ایک بار پھر یوٹیوب کو بند کردیا ہے،کتنی شرم کی بات ہے، وہ صرف عوام کو IK کی تقریر دیکھنے سے روکنے کے لیے پورے IT سیکٹر کو نیچے لے آئیں گے