Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ای روزگار لیب میں زین کلاؤڈ جدہ، سعودی عرب کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے ای-روزگار لیب میں زین کلاؤڈ جدہ، سعودی عرب کے اشتراک سے ایک سیمینار منعقد کروایا گیا جس کا مقصد ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو Amazon Web Services کے Console Management اور Web and App development کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔

سیمینار کے شرکاء کو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر منہاج احمد خان نے ڈیپارٹمنٹ کی طلباء کے حوالے سے کی جانے والی موجودہ کاوشوں اور لیب میں موجود سرور کمپیوٹرز کے استعمال پر روشنی ڈالی جبکہ زین کلاؤڈ کے ٹیم ممبرز نے طلباء کو انٹرنیشنل سافٹ وئیر مارکیٹ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور software development roadmap کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انکی طرف سے ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو انٹرن شپس اور ملازمت آفر کرنے سے متعلق آگاہی دی۔

سیمینار کے منتظمین میں شامل ڈاکٹر حمیرا افضل، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر خواجہ تحسین احمد اور ڈاکٹر مظفر حمید نے بھی طلباء سے گفتگو کی۔

سیمینار کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر منہاج احمد خان اور پروفیسر ڈاکٹر حمیرا افضل صاحبہ نے زین کلاؤڈ کی ٹیم ممبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انڈسٹریل تعاون اور مزید ورکشاپس کے انعقاد بارے تبادلہ خیال کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button