Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مسٹر پنجاب کا ٹائٹل جیتنے والے ملتان کے ضیاء انصاری کی کمشنر ملتان سے ملاقات

باڈی بلڈنگ میں مسٹر پنجاب کا ٹائٹل جیتنے والے ملتان کے ضیاء انصاری نے کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک سے ملاقات کی ، اور اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

جس پر کمشنر ملتان عامر خٹک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مسٹر پنجاب کا ٹائٹل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، سابق ڈی ایس او ملتان محمد جمیل کامران، کوچ صداقت منیر اور سیاسی رہنماہ ضیاء انصاری موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ ٹائٹل جیتنا ہم سب کے لیے باعث مسرت ہے، آپ ملتان کا فخر ہیں۔

ملتان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جو کہ مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطہ کا نام روشن کررہے ہیں۔

کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ضیاء انصاری اسی طرح محنت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button