پاکستان بمقابلہ زمبابوے: تیسرا ٹی ٹوئینٹی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے نے 2 وکٹوں سے جیت لیا، سیریز پاکستان کے نام

بیٹرز کی محنت رنگ لے آئی، زمبابوے نے نے پاکستان کو ٹی ٹوئینٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا خواب توڑ دیا۔
پاکستان کے 133 رنز کے ہدف تعاقب میں زمبابوے کے بیٹرز نے اننگ کا آغاز کیا اور وکٹ کی چاروں جانب شاندار شارٹس کھیل کر مہمان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجادی۔
اس موقع سلمان علی آغا باؤلنگ کے لیے آئے اور زمبابوے کے اوپننگ سٹینڈ کی ایک پلر کر گرا دیا، 40 کے مجموعے پر مارومانی کو پویلین بھیجا، جس کے 6 چوکے اور 1 چھکا مارنے والے برائن بینٹ بھی وکٹ پر نہ چل سکے اور سفیان مقیم کی گیند پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا 19، ڈائن مئیرز نے 13 رنز بنائے ۔ زمبابوے کو وننگ سٹینڈ پر لانے والے مپوسا نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کا ساتھ دینے والے رچرڈ نگراوا بھی 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود رہے اور 1 گیند قبل ہدف پورا کرلیا ۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 ، جہاںداد خان 2 جبکہ سفیان مقیم ، سلمان علی آغا نے 1ـ1 وکٹ حاصل کی۔
اس قبل پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 132 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
کوئنز کرکٹ کلب بلاوائیو میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کا اوپننگ سٹینڈ ایک بار پھر دھوکہ دے گیا، ابتدائی وکٹیں بالترتیب 4 اور 9 اور 19 کے مجموعی سکور پر گریں جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین نے کھیل کو دلچسپ بنایا اور مجموعہ 52 کے سکور پر لے گئے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 33 سکور بنے، طیب طاہر 21 رنز بناکر مپوسا کا شکار بنے، ان کو مارومانی نے کیچ آؤٹ کیا ۔
قاسم اکرم 20 کے انفرادی سکور پر برل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی صورت میں گری جب 92 کے ٹیم سکور پر کپتان پویلین لوٹ گئے، انکی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔
عباس آفریدی نے 3 چوکے لگائے اور 15 سکور بنا کر رچرڈ نگراوا کا شکار بن گئے۔
یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 132 سکور بنائے ۔
زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے 2، مساکاڈزا، نگراوا ، مپوسا، ریان برل نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔