Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز نے گین اور آگاہی کے تعاون سے زنک پر مشتمل گندم کے پراڈکٹس کے مقابلہ انعقاد جات کا انعقاد کروایا، جس میں مس فرح ناز، مبارک علی، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز نے صدارت کی۔

طلباء و طالبات نے زنک سے بھرپور گندم کے آٹے کے ساتھ مصنوعات کی تیاری میں حصہ لیا، 35 ٹیموں نے 100 سے زیادہ پراڈکٹس کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی۔

ججز میں امجد شفیع بھٹہ انٹرنیشنل فوڈز، ملک عابد سی ای او ملک فوڈز، اقرا یاسمین یونیورسٹی آف چکوال اور ڈاکٹر میمونہ عامر بی زیڈ یو سے شامل ہوئیں۔ ان مقابلوں کا مقصد نہ صرف عام آدمی میں زنک بائیو فورٹیفائیڈ گندم سے مختلف انواع کے کھانوں کی تراکیب متعارف کروانا تھا بلکہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا تھا۔

تمام مصنوعات کی تیاری کے دوران طلباء نے مختلف تکنیکوں اور اجزاء کو آزمایا، اور ان مصنوعات کی غذائیت اور ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق کے بارے توجہ دلوائی۔ اس پروجیکٹ کے تحت نہ صرف طلباء کے اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ انہیں صحت مند خوراک کی اہمیت کا شعور بھی دیا۔ یہ سرگرمی تعلیم اور عملی تجربے کے درمیان ایک بہترین پل ثابت ہوئی اور طلباء نے غذائیت کے حوالے سے بہت سی نئی باتیں سیکھیں۔

اس موقع پر مس فرح ناز گین کا کہنا تھا، "طلباء پروڈکٹس ریفائنمنٹ پر کام کریں تاکہ مارکیٹ میں نیوٹریشس پروڈکٹس لائی جا سکیں۔ اس تقریب سے ثابت ہوتا ہے کہ زرعی یونیورسٹی ملتان طلباء کو اچھا پڑھا رہے ہیں اور مواقع دے رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب ہوں۔” مبارک علی سرور کا کہنا تھا، "آگاہی اور گین مل کر یوتھ اور ویمن انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس کا مقصد انٹرپرینیورشپ کو پروان چڑھانا ہے اور اسے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر آگے بڑھانا ہے تاکہ اس تصور کو مزید ترقی دی جا سکے۔

اس موقع پرسید قیصر سعید، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر محمد شہباز چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر عنبرین ناز چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ ہوم سائینسز، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نگت رضا، ڈاکٹر محمد شبیر، ڈاکٹر ندا فردوس، ڈاکٹر سبط عباس، محمد عثمان، مس عمرہ ظفر، مس مصباح شریف سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button