Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

’’اب اکھٹے ترقی نہیں کرسکتے‘‘27 سال بعد دنیا کےامیر ترین جوڑے میں علیحدگی ہوگئی

امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی جانب سے ٹویٹر پرجاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر اور کام کرنے کے بعد ہم نے شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

دونوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔ ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے اعلان کیا کہ علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے ملکر چلاتے رہیں گے۔ اب اکھٹے ترقی نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ بل اور میلنڈا کی ملاقات 1980 کی دہائی میں ہوئی تھی۔میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے تین بچے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button