Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اب بدلے گا ملتان،1185سکیموں پر 7ارب44کروڑ خرچ کرنے کافیصلہ

ضلع ملتان میں سیپ اور سی ڈی پی کے تحت1185 ترقیاتی سکیموں پر7ارب44کروڑ روپے خرچ کئےجارہے ہیں ۔1185سکیموں میں سے595 منصوبے مکمل جبکہ590 پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی ہیڈکوارٹر رانا اخلاق احمد خان، ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر،ایم ڈی واسا،بلڈنگز، ہائی وے،میپکو کےایکسینز نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے اس بارے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کسی ترقیاتی منصوبے کے فنڈز لیپس ہوئے تو متعلقہ محکمے کا افسر ذمہ دار ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ سیپ تھری اور سی ڈی پی تھری پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ہر منگل کو اجلاس ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین خوہش ہے۔

علی شہزاد نے کہا کہ واسا ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی پی ون کے تحت100 فیصد جبکہ سی ڈی پی ٹو کے تحت91 فیصد اور سیپ ون اور سیپ ٹو کے منصوبے85 فیصد مکمل کرلئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیپ تھری اور سی ڈی پی تھری کے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button